کوئٹہ میں پولیس مقابلہ، دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ میں پولیس مقابلہ، دو افراد جاں بحق، ایک زخمی۔ کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر پولیس مقابلہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق مشرقی بائی پاس میں نامعلوم افراد نے ایگل اسکواڈ کے گشت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی، تاہم پولیس عملہ محفوظ رہا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور مارے گئے، ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں