بجلی بحران کیخلاف زمینداروں نے منگچر میں دھرنے کا اعلان کردیا

منگچر (یو این اے) منگچر کیسکو کے مظالم اور بجلی کے حالیہ بحران کے حوالے سے 26 اکتوبر 2023 کو منگچرمیں زمینداروں کے احتجاجی دھرنے میں بلوچستان بھر کے زمیندار طبقہ بھرپورشرکت کریں ان خیالات کااظہاردیگر نے منگچرمیں زمینداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہرسال زمینداروں کو بجلی کے مصنوعی بحران سے انہیں نان شبینہ کامتحاج بنانے کوشش کی جاتی ہے کیسکو کے مظالم کے خلاف اور حالیہ مصنوعی بجلی بحران کے خلاف زمیندار طبقے کو ایک پیچ پر ہونا چاہیے کیونکہ اتحاد واتفاق کے بغیر اپنے حقوق کا حصول ممکن نہیں ہے ہرسال جب بھی زمینداروں کے فصلات کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے تو کیسکو مختلف حیلوں اور بہانوں سے بجلی کی بندش ، ٹرپنگ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ ٹرانسفارمرز اٹھانے کے مظالم شروع کرتے ہیں بلوچستان میں کوئی صنعت فیکٹری وروزگار کے مواقع نہیں ہے یہاں کے 80 فیصد سے زائد آبادی کاانحصار زراعت پر ہے اورزراعت کا مکمل انحصار بجلی پر ہے بجلی بحران سے زمینداروں کاشتکاروں کااستحصال کیاجارہےاب زمینداروں کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے جس کے لیے مل کرجدوجہد کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ ہم 26 اکتوبر کو منگچر جوہان کراس کے نزدیک زمینداروں کااحتجاجی دھرنا ہوگا جس میں بلوچستان بھر کے زمینداروں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں