امریکی اڈوں پر حملوں میں ایران فعال سہولت فراہم کررہا ہے، وائٹ ہاﺅس

واشنگٹن (این این آئی) امریکی وائٹ ہاس نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران مشرق وسطی میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں فعال سہولت کاری فراہم کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے وائٹ ہا?س میں اخبار نویسوں کو بتایا کہ حماس اور حزب اللہ کو ایران کی حمایت ملتی ہے۔ ایران تمام واقعات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے اور بعض حالات میں مشرق وسطی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے فعال مدد بھی فراہم کر رہا ہے۔ اس اقدام سے ایران ان حلقوں کو جاری تنازعہ کو اپنے یا ایران کے مخصوص مفادات کے لیے استعمال کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔جان کربی نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ایران اس معاملے پر گومگو کی کیفیت کا اظہار کر رہا ہے، لیکن ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں