پنجگور میں لوگوں کا قتل عام اور چوری و ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں انتظامیہ کی ناکامی ہے، نیشنل پارٹی

پنجگور(یو این اے )نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق ایم پی اے حاجی محمد اسلام بلوچ نے پنجگور میں امن وامان کی بگھڑتی ہو ہوئی صورتحال آئے روز نوجوانوں اور بزرگوں کی ناحق قتل عام چوری ڈاکہ زنی کی وارداتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک سازش کے تحت پنجگور کے نوجوانوں اور بزرگوں کی قتل عام کرکے پنجگور میں خون ریزی کی ماحول پیدا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ نہیں گزرا ہے کہ پنجگور کے مونسپل کارپوریشن جو سرکاری اداروں پولیس انتظامیہ کے دفتروں کے ایک کلومیٹر دور دن دھاڈے پنجگور کے معزز شہری حاجی ایوب بلوچ کے نوجوان فرزند عبداللہ بلوچ کو پکنک منانے کے داروان گولیوں کی بوچھاڑ کرکے قتل کیا گیا اور انکے ہمراہ تاج رحیم نامی جوان سال کو زخمی کیا گیا انکی فاتح خوانی ختم نہیں ہوئی اور قبر کی مٹی ابھی خشک نہیں ہوئے کہ دن دہاڈے خدابادان سراوان میں دو بزرگ شخصیت محمد اسلم اور نظرعلی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جو انتہائی دلخراش اور المناک سانحے سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اور ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں پنجگور میں ایسے واقعات ایک سوالیہ نشان بن گئے کسی کی جان ومال محفوظ نہیں ہے پنجگور میں حالیہ ہفتے کی درد ناک اور دلخرش واقعات کی تاحال کوئی پیش رفت دیکھنے میں نہیں آرہی ہے اسی طرح 2021 میں پنجگور میں ایک مہینے کے دوران 70 کے قریب نوجوان سوشل ایکٹویس سیاسی کارکن جس میں سفیر احمد، قدیر احمد اور انکے بزرگ والد گرامی سماجی کارکن جلیل سنجرانی ممتاز ادیب شاعر یعقوب عامل سمیت سینکڑوں لوگوں کو قتل کیا گیا۔ دوسال گزر جانے کے باوجود تاحال انکے قاتل نہ گرفتار ہوئے اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت نے ان معصوم انسانوں کی شہادت پر کوئی انکوائری کا فیصلہ کیا ایسا محسوس ہوتا ہے پنجگور کے نوجوانوں بزرگوں کے قتل عام پر صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور میں ایک بار پھر 2021 کی خونی کھیل کو پنجگور میں مسلط کرکے ایک سوچھی سمجھیں سازش تیار کرکے شہریوں کو لقمہ اجل بنانے کی کوشش ہورہی ہے ریاست اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کریں اور انکی جان ومال کی حفاظت کریں لیکن پنجگور میں ریاست اور ضلعی انتظامیہ کی رٹ کئی نظر نہیں آرہی ہے قاتل چور آسانی سے اپنی واردات کرکے نامعلوم ہوکر نکل جاتے ہیں جو انتہائی تشویشناک عمل ہے نیشنل پارٹی نے اپنے دور میں بلوچستان سمیت پنجگور میں امن کو بحال کرکے لوگوں کو جینے کا حواور کاروبار کرنے کی سہولتیں فراہم کرکے بلوچستان کو ترقی اور بہتر تعلیم کی طرف راغب کردیا ہے۔ 2018 میں نیشنل پارٹی کو ایک سازش کے تحت عوامی نمائندگی سے محروم کرکے ایک بار پھر بلوچستان کو بدامنی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ نیشنل پارٹی ایسے گھنانے عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کریگی نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ اور ہر محاذ پر عوام کی دفاع کریگی صوبائی حکو مت ضلعی انتظامیہ سے گزارش کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر پنجگور کے امن کو بحال کرکے عوام کی جان ومال کی حفاظت کرکے قاتلوں جرائم پیشہ افراد چور ڈاک کی بیخ کنی کیلئے عمل اقدامات اٹھائے بصورت دیگر نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ ملکر تحریک چلانے پر مجبور ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں