آر ایچ سی پسنی کے ڈینٹل یونٹ کو 15 سال بعد بحال کردیا گیا، اسٹاف نے کام شروع کردیا
گوادر (آن لائن) 15 سال بعد آر ایچ سی پسنی کے ڈینٹل یونٹ کو بحال کردیا گیا،ای سی جی کا نظام بھی بحال ،ڈینٹل ڈاکٹر اور ڈینٹل ٹیکنیشن نے اپنی زمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس سے قبل پسنی کے شہری دانت کی معمولی تکلیف پر گوادر اور تربت جاتے تھے، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالر?ف بلوچ کے مطابق پسنی کے شہریوں کے لیے یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ پندرہ سال بعد پسنی ہسپتال کے ڈینٹل یونٹ کو دوبارہ بحال کردیا گیا۔ابوظبہی کے شیخ سروربن محمد آل نہیان نے آر ایچ سی پسنی میں ایک ڈینٹل بلاک یونٹ بناکر دیا لیکن وہ کافی عرصے تک غیرفحال رہا ہے۔اے ڈی ایچ او پسنی ڈاکٹر عبدالروف بلوچ کی کوششوں سے پندرہ سال بعد ڈینٹل یونٹ کو بحال کردیا گیا۔ڈینٹل یونٹ میں ڈاکٹر عبید اللہ قاضی اومانی ہسپتال کے ڈینٹل ڈاکٹر بختیار رئیسانی ،،جبکہ ڈینٹل ٹیکنیشن سمیربلوچ کو تعینات کردیا گیا ہے۔اے ڈی ایچ او پسنی ڈاکٹر عبدالروف بلوچ نے بتایا کہ پسنی کے شہری دانت کے ایک معمولی درد کے لیے تربت اور گوادر جاتے تھے لیکن اب انہیں آرایچ سی پسنی کے اندر ہی یہ سہولیات میسر ہونگیں۔دریں اثنا آر ایچ سی پسنی میں ECG کرانے کا شعبہ قائم کردی گئی۔آر ایچ سی پسنی کے ڈینٹل بلاک کے اندر دل کے امراض کے معائنہ کے لیے ای سی جی کا شعبہ قائم کردی گئی۔ای سی جی ٹیکنیشن اور کارڈک ٹیکنیشن دلسرد بلوچ دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کا ای سی جی کرینگے۔اے ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالروف بلوچ نے بتایا کہ معائنہ قلب کا برقی نظام بڑے بڑے ہسپتال میں موجود ہے اور ابھی آر ایچ سی پسنی میں بھی ہم نے اس کو فحال کردیا ہے۔


