نئے بجٹ کی تیاری کے لیے اعلی تعلیمی اداروں اور مختلف شعبوں کے ماہرین سے رابطوں کا آغاز
کوئٹہ،وزیراعلیٰ جام کمال خان کی ہدایت پر محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے مالی سال 2020-21 کے ترقیاتی بجٹ کی تیاری کیلئے اعلی تعلیمی اداروں، مختلف شعبوں کے ماہرین اور عوام الناس سے رابطوں کا آغاز کردیا۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات عبدالرحمن بزدار کی قیادت میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی ٹیم نے وی سی بلوچستان یونیورسٹی اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان یونیورسٹی کی ٹیم نے مختلف شعبوں کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات نے بلوچستان یونیورسٹی کی ترقیاتی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ترقیاتی بجٹ کیلئے اس طرح کی مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments