نگراں وزیراعظم سے امریکی سفیر کی ملاقات، افغان مہاجرین کی امریکا میں آباد کاری پر بات چیت

اسلا م آباد(صباح نیوز)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات میں آئندہ عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے حوالے سے ترجمان امریکی سفارت خانہ نے بتایا کہ پاکستانی وزیر اعظم اور امریکی سفیر کے درمیان افغان مہاجرین کی امریکا میں آباد کاری پر بات چیت کی گئی۔واضح رہے کہ 25 اگست کو بھی امریکی سفیر نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کرکے شفاف انتخابات اور آئی ایم ایف معاہدے پر عمل پر زور دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں