دکی میں کانکنی اور لوڈنگ بزور طاقت بند کروائی گئی، ایف سی سیکورٹی دینے میں ناکام ہوگئی، آل پارٹیز
دکی (آن لائن)معراج ایریے کی کانکنی اور لوڈنگ بزور طاقت بند کرنے کے خلاف ،آل پارٹیز ،انجمن تاجران ،کول ایسوسی ایشن ،ہوٹل ایسوسی ایشن اور پیٹی ٹھیکیداران کی اپیل پر کول مائنز ٹھیکیداران نے احتجاج دکی سے ملک بھر کے لئے کوئلے کی ترسیل بند کرکے مشرقی بائی پاس پر سردار درمحمد ناصر مونامنٹ کے مقام پر روڈ بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا۔اس موقع پر مظاہرین نے ٹائر جلاکر روڈ کو ہرقسم کے ٹریفک کے لئے بند کرکے صبح سے شام تک دھرنا دیا۔اور نعرے بازی کی۔احتجاجی مظاہرے سے حاجی پیرجان ناصر ،حاجی سعید اللہ ناصر ظریف خان ناصر ،پرویز خان ناصر ،کریم اللہ ناصر ،چاندی خان ناصر اختر محمد ناصر ،محمد شفیق ناصر ،سپین خان کاکڑ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معراج ایریے کی کانکنی اور لوڈنگ کوئلے کی نکاسی سات مہینے سے بزور طاقت بند کردی گئی ہے۔ایریے کا ٹرک جلاکر نزارتش کردیا گیا ہے۔بھتہ نہ دینے پر کوئلہ کانوں پر آئے روز فائرنگ کی جاتی ہے۔ڈی ایم ڈی اور ثالث نے مندوخیل کے حق میں ویریفکشن اور فیصلہ ثالثی تحریر کرکے ایف سی کو جمع کردی ہے۔مگر ایف سی کی جانب سے ہمیں صرف طفل تسلیاں دی جارہی ہیں۔برگیڈئیر لورالائی سکاوٹس نے کئی بار ایریے کی کانکنی اور لوڈنگ شروع کرنے کے لئے سیکورٹی کی یقین دہانی کروائی مگر تاحال کوئی سیکورٹی نہیں دی جارہی۔ایریے کی بندش کی وجہ سے سینکڑوں ٹھیکیداران کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔جبکہ ہزاروں مزدروں کو بے روزگار کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معراج ایریے کو دانستہ طور دو سال سے بار بار بزور طاقت بند کیا جارہا ہے۔انہوں نے کور کمانڈر ،ائی جی ایف سی چیف سیکرٹری بلوچستان اور کمشنر ڑوب ڈویڑن سے مطالبہ کیا ہے کہ معراج ایریے کی کانکنی شروع کرنے کے لئے سیکورٹی دی جائے۔دو دن تک ہم کوئلے کی لوڈنگ بند کرکے احتجاج اور ہڑتال کرینگے۔مطالبات پر عملدر آمد نہ ہونے کی صورت میں تیسرے سے مکمل پہیہ جام ہڑتال کرکے آئندہ کا لائحہ عمل پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان کرینگے۔


