قرآن نذر آتش کرنیوالے ملعون عراقی کو سویڈن سے نہ نکالنے کااعلان
سٹاک ہوم(این این آئی)سویڈن نے اس آتش بردار عراقی شہری کو ملک بدر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس نے قرآن مجید کو نذر آتش کرکے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے تھے۔ بعد ازاں سویڈش مائیگریشن ایجنسی نے بھی اس کی ملک بدری کا فیصلہ کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کے ملک بدر کیے جانے میں ایک وجہ اس کا سویڈن کی حکومت کو اپنے بارے میں غلط معلومات دی تھیں۔ تاہم سویڈن کی حکومت نے امریکہ اور مغربی ملکوں میں موجود کئی ‘آتش برداروں’ میں سے ایک اس عراقی کو اب ملک بدر کرنے کا فیصلہ روک دیا ۔سویڈن کے حکام کے مطابق اس فرد کی عراق میں اس کے اپنے ہی ملک کے لوگوں سے جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔
Load/Hide Comments


