دکی میں کانکنی کی بندش اور ترسیل میں رکاوٹ ڈالنے کیخلاف آل پارٹیز کا دھرنا اور ہڑتال

دکی (آن لائن)معراج مائننگ ایریے کی کانکنی اور لوڈنگ بندش کے خلاف آل پارٹیز انجمن تاجران کول ایسوسی ایشن ،نیشنل لیبر فیڈریشن اور دیگر تنظیموں کی اپیل پر دوسرے روز بھی دکی سے ملک بھر کے لئے کوئلے کی ترسیل ہڑتال کی وجہ سے احتجاجا مکمل طور پر بند رہی۔کوئلے کی لوڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں ٹرک لوڈنگ کے انتظار میں دو دن سے کھڑے ہیں۔ہڑتال کی وجہ سے ملک بھر کے لئے کوئلے کی ترسیل دوسرے روز بھی بند رہی۔مظاہرین نے سردار درمحمد ناصر مونامنٹ پر دوسرے دن بھی رات گئے تک دھرنا دے کر بیٹھے رہے۔اور مشرقی بائی پاس کو احتجاج بند کرکے ٹائر جلائے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرے سے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر حاجی اشرف ناصر ،ملک امیر محمد ناصر، دکی پریس کلب کے صدر اللہ نور ناصر ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی پیرجان ناصر ،جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ امین ،جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماہ فضل الرحمان ترین سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین مہینوں سے مسلسل جبکہ تین سال سے پے درپے معراج ایریے کی مائننگ اور لوڈنگ کو بار بار دانستہ طور پر بزور طاقت بند کردیا جاتا ہے۔معاہدہ اور ٹیکس دینے کے باجود ایف سی کول ایریے کو سیکورٹی دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔ایریے کی سیکورٹی ایف سی کی ذمہ داری ہے مگر ہڑتال اور پریس کانفرنسز کے باجود ہمیں بار بار یقین دہانیاں کرواکر طفل تسلیاں دی جارہی ہیں۔مائننگ ایریا میں موجود سینکڑوں کوئلہ کانیں بند کردی گئی ہیں۔جسکی وجہ سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں۔برگیئڈئر لورالائی سکاوٹس کو ڈی ایم ڈی کی ویریفکشن اور سردار اکبر خان ناصر کی فیصلہ ثالثی دینے کے باجود ایف سی سیکورٹی فراہم نہیں کررہی۔انہوں نے کہا کہ جب تک ایریے سے کوئلے کی لوڈنگ شروع نہیں ہوتی تب تک ہمارا احتاج مرحلہ وار جاری رہیگا۔احتجاج کے اگلے مرحلے میں ہم شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں