تربت یونیورسٹی میں یو آئی گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ کے موضوع پر آن لائن ورکشاپ

تربت (آئی این پی) یونیورسٹی آف تربت کے ویڈیو کانفرنس روم میں یوآئی گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ کے موضوع پر ایک آن لائن ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ورکشاپ کے انعقادمیں گرین یوتھ موومنٹ، ہائرایجوکیشن کمیشن،پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اوریوآئی گرین میٹرک یونیورسٹی آف انڈونیشیا نے تعاون کیاتھا- ورکشاپ میں میں فوکل پرسن، نگران کمیٹی اور جامعہ تربت کے گرین یوتھ موومنٹ کلب کے ممبران نے شرکت کی۔یوآئی گرین میٹرک کے چیئرپرسن پروفیسرڈاکٹرفطری ساری اورریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ایکسپرٹ ممبر پروفیسر ڈاکٹر گناوان چاہجونو ایم آرک ورکشاپ کے ریسورس پرسن تھے۔ورکشاپ کے انعقادکا مقصدیوآئی گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں شرکت کرنے کے لیے تیاری اورڈیٹااکٹھاکرنے میں جامعات کی معاونت کرنا اوریوآئی گرین میٹرک کے بارے میں گرین یوتھ موومنٹ کلبوں کوآگاہی فراہم کرنے کے علاوہ گرین یوتھ موومنٹ کلبوں کے ممبران کے درمیان اپنی متعلقہ جامعات میں ماحولیاتی حالات کے حوالے سے واقفیت اور شعوراجاگرکرنا تھا۔ورکشاپ میں شرکائ کویوآئی گرین میٹرک کے لئے مخصوص درجہ بندی کے معیار،انڈیکیٹرز،رجسٹریشن،ڈیٹااکٹھاکرنے اورجمع کرانے کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔جامعات کی گرین میٹرک درجہ بندی میں یونیورسٹی کی انفراسٹرکچر، توانائی اور موسمیاتی تبدیلی،پانی اورٹرانسپورٹیشن کے علاوہ تعلیم وتحقیق اوردیگرعوامل پرزیادہ توجہ دی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں