گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، بجلی فی یونٹ ایک روپے 30 پیسے مہنگی ہونے کا امکان
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی، بعد پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔ علاوہ ازیں مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 30 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان ہے۔بجلی کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی، بجلی کی قیمت بڑھنے سے صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا کو کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں 12 ارب 12 کروڑ روپے جبکہ مرمت اور ا?پریشن کی مد میں 4 ارب 61 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی چوری اور لائن لاسز کی مد میں 6 ارب 61 کروڑ روپے جبکہ بجلی کے سسٹم کے استعمال کی مد میں 10 ارب 24 کروڑ روپے وصول کئے جائیں گے۔نیپرا بجلی کمپنیوں کی درخواست پر 14 نومبر کو سماعت کرے گا۔


