برازیل میں طیارہ گرکرتباہ، سوار تمام افراد ہلاک

برازیلیا(صباح نیوز)برازیل کی ریاست ا یکرے کے ایمازون کے جنگلا ت میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس سے 12 افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریو برانکو شہر کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والا چھوٹا طیارہ ریاست ایکرے میں آمازون کے جنگلا ت میں گر کر تباہ ہو گیا جس سے 12 افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں