پاکستان اور یمن مذہب اور ثقافت کے رشتے میں بند ھے ہوتے ہیں‘ قاسم سوری

اسلام آباد:ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان اور یمن مذ ہب اور ثقافت کے انمول رشتے میں بندھے ہو ئے ہیں لہذا ایسے اقدامات اٹھائے جائیں کہ دونو ں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں۔انہوں نے یمن میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی جانب سے عالمی فورمز خصوصاََ او آئی سی کے پلٹ فارم پر سفارتی حمایت کے عزم اظہار کیا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یمن کے سفیر محمد موتہار الاشبی سے ملا قات میں کیا جنہو ں نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاوس میں اُن سے ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں