پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

کوئٹہ (یو این اے)کراچی اور کوئٹہ سے عمرہ کرایہ 79000 روپے علاوہ ٹیکس ہو گیا ہے جب کہ یہ کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے)نے عمرہ کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے، نیا کرایہ نامہ فوری نافذ العمل ہو گا۔پاکستان ایئر لائن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور، ملتان، فیصل آباد سے جدہ کے لیے دو طرفہ عمرہ کرایہ 87000 روپے علاوہ ٹیکس ہو گیا ہے۔کراچی اور کوئٹہ سے عمرہ کرایہ 79000 روپے علاوہ ٹیکس ہو گیا ہے جب کہ یہ کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں