کرکٹ ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 33 رنز سے شکست دیدی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 36 ویں میچ میں آسٹریلیا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 33 رن سے شکست دے دی۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم 49.3 اوور میں 286 رن بنا کر ا?و¿ٹ ہوگئی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے287 رن کا ہدف ملا۔ آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لبوشین 71 رن بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ان کے علاوہ کیمرون گرین47، اسٹیو اسمتھ 44 اور مارکس اسٹوئنس نے35 رن بنائے، ایڈم زیمپا 29 رن بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ ڈیوڈ وارنر نے 15، ٹریوس ہیڈ نے 11، پیٹ کمنز نے 10 اور جوش انگلس نے3 رن بنائے، مچل اسٹارک 10 رن بنا کر آو¿ٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کی جانب سےکرس ووکس نے 4 وکٹیں حاصل کیں، عادل رشید اور مارک ووڈ نے دو دو وکٹیں لیں، لیئم لیونگسٹن اور ڈیوڈ ولی نے ایک ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔ 287 رن کے ہدف کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 48.1 اوور میں 253 رن پر آو¿ٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے 64 اور ڈیوڈ ملان نے 50 رن کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ معین علی نے 42، کرس ووکس نے 32 اور ڈیوڈ ولی نے 15 رن بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 3 جب کہ اسٹارک، ہیزول ووڈ اور کیومنز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں