کانگو وائرس سے بچائو کے اقدامات، بلوچستان کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، کورنٹائن سینٹر بنا دیے گئے
کوئٹہ (یو این اے) نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کی زیر صدارت محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور ہسپتالوں کے ایم ایسز کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرامیر محمد جوگیزئی نے کہاکہ کانگو وائرس کی تشخیص کے لیے لیب ٹیسٹ کے استعد اد کار میں فوری اضافہ کیا جا رہا ہے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اپنانے ہونگے۔ لائیواسٹاک ڈپارٹمنٹ کی معاونت سے سول ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں کی فیومیگیشن کی جائے گی ہیلتھ ایجوکیشن سیل کے ذ ریعے کانگو وارس سے بچاو اور احتیاطی تدابیرکے بارے میں آگاہی مہم چلای جاے گی۔نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی نے کہاکہ کانگووائرس کی صورتحال کا مستقل جائزہ لینے کے لئے محکمہ صحت کے مانیٹرنگ میکنزم کو موثر بنائیں جا رہا ہے عالمی سفارشات کے مطابق ہسپتالوں میں انفیکشن ڈیزیز کی روک تھام کے لئے اقدامات کو موثر بنانا ہوگاہسپتالوں میں انفیکشن ڈیزیز روکنا کے لیے ہسپتال کو سیفٹی فریم ورک میں شامل کیا گیا ہے شیخ زید ہسپتال میں کورنٹان سینٹر بنا دیا گیا اس کے علاوہ فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں آسولیشن وارڈ قام کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ضلعی ناظم صحت قلات ڈاکٹر محمد نسیم لانگو نے حالیہ کوئٹہ میں کانگو وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد اور محکمہ صحت بلوچستان کے احکامات پر ضلع قلات کے لئے کانگو وائرس کا الرٹ جاری کردیا۔انہوں نے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں بی ایچ یوز آر ایچ سیز اور سول ڈسپنسریز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نسیم لانگو نے محکمہ صحت بلوچستان کے احکامات کو فوری نافذ عمل کرنے کے لئے ریپڈ رسپونس ٹیم کو الرٹ کردیا ہے۔ انہوں نے وی پی ڈی کے ضلعی کو آرڈینیٹر، ڈپٹی ڈی ایچ او قلات سرولنس آفیسر، ڈسٹرکٹ سرولنس آفسیر ڈبلیو ایچ اوقلات، ایم اینڈ ای آفیسر ضلع قلات ڈی ایس ایم آفیسر پی پی ایچ آئی ضلع قلات اور ڈی ایس وی قلات پر مشتمل ریپڈ ریسپانس ٹیم جس کو نوٹی فائی کیا گیا ہے اسے ایکٹیو کردیا گیا ہے ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر محمد نسیم لانگو نے قلات کے عوام اور صحافیوں سے اپیل کی ہے کہ اس حوالے سے محکمہ صحت کے عملے سے مکمل تعاون کریں۔ ڈی ایچ او نوشکی ڈاکٹر عمران لاشاری نے حالیہ کوئٹہ میں کانگو وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد اور محکمہ صحت بلوچستان کے احکامات پر ضلع بھر کے لئے کانگو وائرس کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ انہوں نے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمران لاشاری نے محکمہ صحت بلوچستان کے احکامات کو فوری نافذ عمل کرنے کے لئیے ریپڈ رسپونس ٹیم کو الرٹ کردیا ہے۔ انہوں نے VPD کے ضلعی کوآرڈینیٹر، سرویلنس آفیسر، ڈسٹرکٹ سرویلنس آفسیر ڈبلیو ایچ او، ایم اینڈ ای آفیسر، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی اور ڈی ایس وی پر مشتمل ریپڈ ریسپانس ٹیم جس کو نوٹی فائی کیا گیا ہے اسے Active کردیا گیا ہے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر عمران لاشاری نے تمام عوام سے اپیل کی ہے کہ اس حوالے سے طبی عملے سے مکمل تعاون کریں۔


