نوکنڈی میں فائرنگ، نوجوان زخمی،لینڈ سلائیڈنگ سے ڈی آئی خان شاہراہ بلاک
نوکنڈی(این این آئی)نوکنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق نوکنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شاہ جان ولد عبد الواحد پر شدید زخمی ہو گیاجسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے بعدمزید علاج و معالجے کیلئے دالبندین منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑی تودے گرنے کے باعث پنجاب اور کے پی کے کو بلوچستان سے ملانے والی ڈی آئی خان قومی شاہراہ بلاک ہو گئی ۔ڈپٹی کمشنر شیرانی عظیم جان دمڑ کے مطابق شاہراہ کو کھولنے کے لئے بھاری پہچا دی گئی ہے شاہراہ کھولنے میں 20 گھنٹے لگ سکتے ہیں تمام تر صورتحال اور اقدامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں شاہراہ کی دونوں جانب بڑی تعداد میں مسافر پھنسے ہوئے ہیں مسافروں کے لئے طبی عملے ایمبولنس اور خوراک فراہم کر دی گئی ہے اس وقت قومی شاہراہ ڈی آئی خان دانہ سر کے مقام پر ڈپٹی کمشنر شیرانی عظیم جان دمڑ بمہ ضلعی انتظامیہ شیرانی خود موجود ہیں کام تیزی سے جاری ہے روڈ کھولنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں لہٰذا قومی شاہراہ کی بحالی تک عوام غیر ضرور سفر سے گریز کریں ۔


