خیبر میں شدت پسندوں سے جھڑپ، کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن سمیت 4اہلکار جاں بحق، 3 حملہ آور ہلاک

راولپنڈی (پ ر) ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز نے تخریب کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 3 تخریب کاروں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں فوج کے لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے تخریب کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ تخریب کاروں کیخلاف آپریشن کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر نے کی، سیکورٹی فورسز نے تخریب کاروں کا کامیابی سے محاصرہ کیا۔ دوران آپریشن سیکورٹی فورسز اور تخریب کاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 تخریب کار مارے گئے اور 3 زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تخریب کاروں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں فوج کے 4 اہلکار جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی عمر 43 سال، اسلام آباد کے رہائشی، نائیک خوشدل خان عمر31 سال، رہائشی ضلع لکی مروت، نائیک رفیق خان عمر27 سال، رہائشی ڈسٹرکٹ چارسدہ اور لانس نائیک عبدل قادر عمر 33 سال، ضلع مری کے رہائشی تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود جام شہادت نوش کیا۔ کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں