کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 7 نومبر کو بجلی بند رہے گی
کوئٹہ( این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 7نومبر سے 9نومبر تک (روزانہ)شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے پی اے ایف،چشمہ،عمر، جبل نور، ویسٹرن بائی پاس،خروٹ آباد، کڈنی سینٹر، ادیان، دوستین فیڈروں سے صبح10بجے سے شام 4بجے تک جبکہ220Kvکوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس، بن یامین، پشتون آباد ایکسپریس ، اولڈپشتون آباد، نیو پشتون آباد، عاصم آباد، شاہین اسٹیل، ایسٹرن بائی پاس، ایف جی ایس، گرڈکالونی، بن یامین، بولان انڈسٹریل فیڈروں سے صبح 11بجے سے شام 4:30بجے تک بجلی بندرہے گی۔اس کے علاوہ8نومبراور9نومبرکو (روزانہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے اے ون سٹی، ہزارہ ٹاون، جائنٹ روڈ، اولڈلیاقت بازار، خیر بخش مری، کرانی، انڈسٹریل ، منی مارکیٹ، اولڈجان محمد، نیو جان محمد، سرکی روڈ، سریاب ون، سریاب ٹو، واسا، جڑسا، غازی فیڈروں سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی، نیز 7نومبراور9نومبرکو کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح ٹاون، بروری ، پی اے ایف سٹی،انٹرکنیکٹر، اولڈسمنگلی فیڈروں سے صبح10بجے تا سہ پہر3:30بجے بجلی بندرہے گی۔علاوہ ازیں خضدارگرڈاسٹیشن سے 7اور8نومبرکو صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔ دریں اثنائ 7نومبرکے روز 132KVٹرانسمیشن لائن پر کام کے باعث تربت، مند، تمپ اور ہوشاب گرڈاسٹیشنوںسے صبح 9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کےلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔


