کیسکو نے ماہ ستمبر اور اکتوبرمیں بجلی بلوںکی مدمیں 10 ارب روپے کی ریکوری کرلی
کوئٹہ( این این آئی)وزارت توانائی(پاور ڈویڑن) کی خصوصی ہدایات پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی( کیسکو)کی بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف مہم صوبہ بھرمیں جاری ہے جس میں خاطرخواہ کامیابی حاصل کی جاچکی ہے۔اس خصوصی مہم کے دوران ماہ ستمبراور اکتوبر2023میںبجلی بلوںکی مدمیں تقریباً10ارب روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی ہے جوکہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔ اس کے علاوہ کیسکونے اس مہم میں تقریباً69ہزار نادہندہ صارفین سے بقایاجات کی مدمیں بھی اب تک تقریباً ایک ارب37کروڑ64لاکھ روپے وصول کرلئے ہیں۔ علاوہ ازیںاس جاری مہم میں اب تک صوبہ بھر کے 1369بجلی چوروں کیخلاف قانونی کارروائی کےلئے مختلف تھانوں میں درخواستیں دائر کی جاچکی ہیں جس میں سے اب تک 386 ایف آئی آرزبھی بجلی چوروںکے خلاف رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بجلی چوروں کوڈٹیکشن کی مدمیں49 لاکھ یونٹس جرمانہ کی مدمیں چارج کئے گئے ہیں اورمذکورہ ڈٹیکشن شدہ یونٹس کی قیمت تقریباً25کروڑ13لاکھ روپے بنتی ہے جس میں سے اب تک21کروڑ62 لاکھ روپے وصول بھی کئے جاچکے ہیں۔ واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویڑن) کے احکامات پر کیسکوکی ٹیمیں بجلی چوروںاورنادہندگان کے خلاف صوبہ بھرمیںبلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ اس لئے کیسکو اپنے تمام صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ بجلی بلوںکی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے بقایاجات بھی اداکرتے جائیں اور بجلی کے غیر قانونی استعمال سے گریزکریںنیزبجلی چوروںکے خلاف اس قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔


