آئی ایم ایف اہداف پر عملدرآمد کیا، مذاکرات کامیاب ہونے کی امید ہے، شمشاد اختر
اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ تمام اداروں نے آئی ایم ایف کی طرف سے دیے گئے اہداف پر عملدرآمد کیا اور کارکردگی اطمینان بخش ہے۔ایک بیان میں نگران وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہے اور اس وقت معاشی ٹیم آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں مصروف عمل ہے۔ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ تمام اداروں نے آئی ایم ایف کی طرف سے دیے گئے اہداف پر عملدرآمد کیا اور کارکردگی اطمینان بخش ہے لہٰذا مذاکرات کامیاب ہونے کی قوی امید ہے۔
Load/Hide Comments


