وزیر اعظم عمران خان سے نوابزادہ شا ہ زین بگٹی کی ملاقات، عشائیہ میں بھی شرکت
کوئٹہ:وزیراعظم عمران خان سے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شازین بگٹی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی گزشتہ روز جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شازین بگٹی کی قیادت میں وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی وفد میں نوابزادہ گہرام بگٹی و دیگر شامل تھے ملاقات میں جمہوری وطن پارٹی کی جانب سے صوبہ کے مسائل اور دیگر حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا بعدازاں وفد نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔
٭٭
Load/Hide Comments


