دکی‘پانچ بچوں کو گاڑی نے کچل ڈالا،شدید زخمی کوئٹہ منتقل

دکی؛ تھل کے علاقے دین محمد قلعہ کے مقام پر ناناصاحب زیارت روڈ پر کھیلتے ہوئے 5بچوں کو فلڈر گاڑی نے بریک فیل ہونے کی وجہ سے کچل ڈالا۔ لیویز ذرائع کے مطابق بریک فیل ہونے کے باعث فلڈر گاڑہ کی زد میں آکر کم عمر بچے شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں میں زاہد خان، عزیز خان،صحبت خان،جہانگیر خان اور جوہر خان اقوام کھیتران سکنہ کلی دین محمد قلعہ تھل شامل ہیں۔تمام زخمیوں کو سول ہسپتال دکی منتقل کردئیے گئے جہاں سے تین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفرکردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں