نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ او آئی سی کے 8ویں ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں 3 روزہ سرکاری دورے پر موجود نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ آج اسلامی تعاون تنظیم کے آٹھویں ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ آج فلسطین کی صورتِ حال پر اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت سمیت اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ نگراں وزیراعظم اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے مختلف ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں