غیر قانونی ٹرالنگ سے سمندری حیات کو خطرہ، چربندن کے قریب مردہ دیو ہیکل وہیل ساحل پر نمودار

گوادر(یو این اے )چربندن کے قریب مردہ دیوہیکل وہیل مچھلی ساحل سمندر میں نمودار۔ بلوچستان کے سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ سے نایاب سمندری حیات کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہوگئیں پسنی کے علاقے شمال بندن اور چربندن کے درمیان سمندر کنارے نایاب بلیو ویل مردہ حالت میں پائی گئی۔مقامی ماہی گیروں کے مطابق دیوہیکل بلیو ویل گذشتہ جمعہ کے روز مردہ حالت میں ساحل کنارے نمودار ہوگئی اور ابھی مکمل طور پر کنارے میں پڑی ہوئی ہے واضح رہے کہ اس سے قبل 1967 میں ایک دیو ہیکل وہیل مچھلی پسنی میں نمودار ہوا تھا جسکے باقیات اسلام آباد کے نیشنل میوزم میں محفوظ ہیں، 1992 میں بھی ساحلی گاں گنز میں بھی ایک دیوہیکل وہیل مچھلی مردہ حالت میں ایک دیو ہیکل پائی گئی،جسکے باقیات گوادر کے مقامی ہوٹل میں محفوظ کئیے گئے ہیں۔جبکہ گزشتہ سال جیونی میں بھی ایک دیوہیکل مچھلی مردہ حالت میں برآمد ہوا تھا۔ مختلف اوقات میں بلوچستان کے سمندر میں نایاب ڈولفن اور سمندری کچھوے بھی اسی طرح مردہ حالت میں پائی جاتی ہیں۔شمال بندن اورچربندن کے درمیان نمودار ہونے دیوہیکل مچھلی کئی ٹن وزنی ہے اور تاحال محکمہ فشریز یا دیگر سرکاری اداروں نے دیوہیکل مچھلی کے موت کے اسباب جانے کیلئے نمونے حاحل نہیں کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں