پچھتر سال سے معیاری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی، گورنر بلوچستان
اوتھل(یو این اے )گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچراینڈ واٹرمیرین سائینسز اوتھل میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات مقرر وقت پر ہونگے میرے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ میں گورنر شب سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔پارٹی کا جو فیصلہ ہوگا اس پر لییک کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پچھتر سال سے معیاری اور جدید تقاضوں کے ہم آہنگ تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ لسبیلہ یونیورسٹی سمیت بلوچستان بھر کی یونیورسٹیوں سے مجھے امید ہیں کہ وہ معیاری تعلیم کو فروغ دیں گی کیونکہ آج کل کے اس جدید دور میں ہم معیاری تعیلم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتے اور ایجوکیشن ادارے تعیلم کی اہمیت کو سمجھتے بھی ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ تعلیم کی اہمیت کو سمجھ کر تعلیم کی بہتری کے لیے کوشاں رہے گے کیونکہ آج کل کے دور میں ہر چیز کمپیوٹرائزڈ ہوگئی ہے۔ گورنر بلوچستان نے کہا ہے کہ تعلیم انتہائی ضروری ہے۔جس کی بہتری کے لیئے ہم اہم اقدامات کررہے ہیں ہمیں تعلیم پر نظر رکھنے کے لیے تعیلم اداروں کے زیادہ زیادہ دورہ کرنا چاہیئے انہوں نے کہا ہے کہ جو اختیارات گورنر کے پاس تھے وہ میرے پاس اختیارات ہیں اس ترقی یافتہ دور میں تعلیم بہت ضروری ہے۔ کیوں کہ کوئی بھی ملک جدید اور معیاری تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ایجوکیشن کے مسائل کے حل کے لیئے بہتر اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایجوکیشن کے لیئے تعلیمی ایمرجنسی لگانی چاہئے ایمرجنسی کے ذریعے ہی تعلیم کی بہتری ہوگی ہمیں اس وقت تعیلم کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے ادارے کا وائس چانسلر ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے ادارے کو ہر طرح سے بہتر سے بہتر بنائے۔گورنر بلوچستان و چانسلر یونیورسٹی نے کہا ہے کہ انشااللہ ہم تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں جس کے بہتر نتائج نکلیں گے۔قبل ازیں گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کو لسبیلہ یونیورسٹی کے چانسلر نے بریفنگ دی۔دریں اثنا گورنر بلوچستان نے لسبیلہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور پائیہ تکمیل ہونے والی عمارتوں کا افتتاح کیا اس موقع پر یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کے ممبر جہانزیب رونجھو، رجسٹرار احمد نواز کھوسہ ایڈیشنل رجسٹرار فقیر محمد اسسٹنٹ رجسٹرار فقیر بلوچ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نور محمد مندوخیل ،ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم ڈی سی جنرل لسبیلہ سید یاسین اور دیگر بھی موجود تھے۔


