کوئٹہ کارروائی کے دوران 4افراد گرفتار
کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکلیں ،گاڑی اور 83بوتلیں شراب برآمدکرلیں تفصیلات کے مطا بق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالحئی عامر بلوچ ،ایس ایس پی آپریشن محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے شہید امیر محمد دستی کے عملے نے ملزم دانش کے قبضہ سے 83بوتلیں شراب برآمدکرکے قبضہ میں لے لیں سول لائن پولیس نے محمد عالم اور سکندر کے قبضے 3مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمدکرلی اور دوسری کاروائی میں مسروقہ گاڑی جبکہ اشتہاری ملزم محمد حکیم کو گرفتار کرلیا پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


