پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل
پنجگور (آن لائن)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوئے جنہیں ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکی شناخت نجیب اللہ ولد عبد الحق سکنہ عسئی سے ہوئی ہے پولیس ذرائع کے مطابق نجیب اپنے گاڑی پر سوار تھے کہ جنہیں پنجگور کے یوسی عسئی کے ایک نجی کلینک کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنا کر مسلح افراد فرار ہوئے پولیس ذرائع کے مطابق ابھی تک سر دست واقع کے محرکات سامنے نہیں آئے ہیں مذید تفتیش جاری ہے ۔
Load/Hide Comments


