نجی کلینک میں خاتون کی غلط انجکشن لگنے سے موت، لواحقین کا احتجاج، ڈاکٹر اور عملے کی گرفتاری کا مطالبہ
حب (نمائندہ انتخاب) انجکشن کے ری ایکشن سے خاتون جاں بحق، لواحقین کا نجی میڈیکل کلینک کے سامنے احتجاج ڈاکٹر اور عملے کی گرفتاری کا مطالبہ، اس سلسلے میں میں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز حب شہر میں وڈھ اسٹاپ کے قریب واقع ایک نجی میڈیکل کلینکپر الرجی سے متاثرہ ایک خاتون کو علاج کے لئے لاایاگیا جہاں پر خاتون کو ایک انجکشن لگایا تاہم انجکشن کے ری ایکشن سے خاتون کی حالت غیر ہونے لگی تو اسے فوری طور پر کراچی ایک اسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن خاتون جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی جس پر جاں بحق خاتون کے لواحقین سراپا احتجاج بن گئے اور مذکورہ کلینک کے سامنے احتجاج کرنے لگے اس موقع پر لواحقین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اور عملے کی غفلت اور غلط انجکشن لگانے کی وجہ سے خاتون دم توڑ گئی لہٰذاڈاکٹر اور عملے کو گرفتار کر کے پولیس قانونی کارروائی کرے اس موقع پر پولیس کی نفری بھی پہنچ گئی پولیس کے مطابق لواحقین کو یقین دہانی کرائی جارہی ہے کہ وہ کلینک کے ڈاکٹر اور عملے کے خلاف تحریری درخواست دیں جس پر پولیس قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائے گی۔


