الیکشن کمیشن پاکستان نے محکمہ آبپاشی کے جاری ٹینڈرز کونہ کھولنے کے احکامات جاری کردیے

کوئٹہ(یو این اے )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محکمہ ایری گیشن کے جاری ٹینڈرز کونہ کھولنے کے احکامات جاری کردئےے ۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چیف سیکرٹری بلوچستان کو مراسلہ ارسال کیاگیاتھاکہ محکمہ ایری گیشن کیلئے ریگولر سیکرٹری کی تعیناتی تک جاری ٹینڈرز کو نہ کھولاجائے جس پر محکمہ ایری گیشن کی جانب سے تمام چیف انجینئرز وپروجیکٹ ڈائریکٹرز کو جاری ٹینڈرز کو نہ کھولنے سے متعلق احکامات جاری کئے گئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن کے احکامات کا حوالہ دیاگیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں