گوادر جی ڈ ی اے نے گوادر دیمی زد جیٹی کی تعمیر کا ٹینڈر جاری کردیا
حب(نمائندہ انتخاب)لسبیلہ و گوادر سے منتخب ایم این اے محمد اسلم بھوتانی اور دیگر اعلیٰ حکام کی کاوشیں رنگ لے آئیں جی ڈ ی اے نے گوادر دیمی زد جیٹی کی تعمیر کا ٹینڈر جاری کردیا، دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر گوادر کے ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڈ گئی۔ تفصیلات کے مطابق گوادر کے ماہی گیروں کی جانب سے ماہی گیروں کو سمندر تک رسائی کیلئے گوادر دیمی زر جیٹی کی تعمیرات مقامی ماہی گیروں کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جس پر لسبیلہ و گوادر سے منتخب آزاد ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی،گوادر پورٹ اتھارٹی اور جی او سی 44ڈویژن کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں وفاقی حکومت نے منصوبے کی تعمیرات کی منظوری دی بعدازاں گزشتہ روز گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مذکورہ منصوبے کی تعمیر کیلئے باقاعدہ ٹینڈر بھی طلب کر لئے ہیں گوادر دیمی زر جیٹی منصوبے کی وفاق سے منظوری اور تعمیرات کیلئے ٹینڈر طلب کرنے کے بعد ماہی گیروں نے ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر ایم این اے اسلم بھوتانی،گوادر پورٹ اتھارٹی اور جی او سی 44ڈویژن کی کاوشوں کاکو سراہا ہے۔


