ڈیرہ اللہ یار میں ایک شخص قتل، پولیس نے فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا
ڈیرہ اللہ یار(یو این اے )ڈیرہ اللہ یار میں مسلح ملزمان نے فارنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا، پولیس نے بروقت کارروای کرتے ہوے دو ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل پستول برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار شہر کے اوستہ محمد روڈ پر واٹر سپلای اسکیم کے سامنے ملزمان نے اندھا دھند فارنگ کرکے وارث رند نامی شخص کو شدید زخمی کر دیا اور جاے وقوع سے فرار ہوگے اطلاع ملنے پر ایگل اسکواڈ انچارج طارق بہرانی اور ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ اللہ یار عبدالروف جمالی نے زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا جہاں دوران طبی امداد زخمی شخص دم توڑ گیا، پولیس اور ایگل اسکواڈ نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوے دو ملزمان ساجد علی اور سیف اللہ رند کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا، پولیس کے مطابق واقعہ رشتے کے دیرینہ تنازع کے باعث پیش آیا مزید تفتیش جاری ہے۔


