زہری اور کوڑاسک سے دو نوجوان لاپتہ

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)زہری اور کوڑاسک سے دو اور نوجوان لاپتہ جن کی شناخت لیاقت ولد صالح محمد اور دوسرے کی شناخت لیاقت ولد سخی داد کے نام سے ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زہری کے علاقے کہن سے گذشتہ روز ایک بجے کے قریب نوجوان لیاقت ولد صالح محمد کو اس وقت جبری طور پر لاپتہ کیا جب وہ اپنے دکان پر کام میں مصروف تھے۔جبکہ کوڑاسک سےلاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت لیاقت ولد سخی داد کے نام سے ہوئی ہے، جس کو خضدار کے علاقے نال کوڑاسک سے آج دوپہر کو لاپتہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کی دو روز بعد شادی ہونے والی تھی جبکہ نوجوان کو اس وقت لاپتہ کیا جب وہ شادی کی تقریب کی تیاریوں میں مصروف تھا۔ خیال رہے کہ سال 2012 کو مذکورہ نوجوان کے والد کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں