حب میں جعلی ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی، ممنوعہ سرنجوں کی بھاری مقدار ضبط

حب، کوئٹہ (آئی این پی) ملک بھر میں جعلی آن رجسٹرڈ اور مہنگی ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈا¶ن جاریہے، بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں کارروائی کرتے ہوئے غیر ممنوعہ سرنجوں کی بھاری کی مقدار قبضہ میں لی گئی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پرڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پا کستان( ڈریپ) کی جا نب سے کیخلاف ملک بھر میںجعلی آن رجسٹرڈ اور مہنگی ادویات فروخت کرنے والوں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں غیر ممنوعہ سرنجوں کے خلاف ڈریپ کی ٹیم نے اہم اور کا میاب کارروائی میں بھا ری مقدار میں سرنجوں کو قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف ڈریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے دریں اثنا ءکراچی ڈیفنس میں ڈریپ کی ٹیم نے بلیک میں مہنگی ادویات فروخت کرنے پر میڈیکل سٹور کوسیل کر دیا ہے ڈاکٹر ندیم جان کے مطابق ملک بھر سے جعلی آن رجسٹرڈ ادویات کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے غیر قانونی کاموں میں ملوث افراد کیخلاف ڈریپ ایکٹ کے مطابق سخت کارروائی ہو گی منظور شدہ قیمت سے زاید وصول کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے جان بچانے والی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں