پارٹیاں بدلنے والے سیاست کو بدنام کررہے ہیں، سیاسی یتیموں کو عبرتناک شکست دیں گے، جے یو آئی

لورالائی(این این آئی)جے یو آئی کے مرکزی رہنما سابق وزیر قانون وپارلیمانی امور سردار حفیظ لونی نے کہا ہے کہ سیاسی یتیموں کو الیکشن میں عبرتناک شکست دینگے پارٹیاں بدلنے والے سیاست کو بدنام کررہے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں ن کہا کہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے عوام کو بیوقوف اور جانور سمجھ رہے ہیں لیکن جے یو آئی ان کے عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیگی گزشتہ روز 30 سے زائد بلوچستان کے سابق اراکین اسمبلی ودیگر سیاسی رہنما مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے حالانکہ بلوچستان کے عوام سیاسی طور پر اج جتنے باشعور ہیں انکااندازہ شائد انکے علم میں نہیں انہوں نے کہا کہ عوام 8 فروری کو اپنے سیاسی و جمہوری شعور کا ثبوت دیکر ان سیاسی قلابازوں کو مایوس کردینگے انسان اپنے ضمیر کو اتنا کھبی گرنے نہیں دیتا ہر پانچ سال کوئی نہ کوئی جماعت بناکر یا پھر باپ کے اشاروں پر کسی دوسرے جماعت میں شامل ہوجاتے ہیں میں میاں نوازشریف کوبھی ان سے ہوشیاررہنے کا مشورہ دیتا ہوں یہ لوگ کسی کےساتھ وفا نہیں کرسکتے یہ لوگ اج ادر اور کل کدر انکا کوئی سیاسی قبلہ نہیں ہوتا ممکن ہے یہ الیکشن سے قبل ہی کدر اور چلے جائیں حالانکہ نوازشریف نے اس سے قبل خود کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن )کے ساتھ بے وفائی کرنے اور مشکل وقت میں ساتھ چھوڑنے والے رہنماوں کو کسی صورت واپس نہیں لینگے مگر اج انکی کیا کمزوری اڑے آگئی کہ وہ ہر لوٹے کو پارٹی میں دوبارہ شامل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان غیور دیندار بلوچوں اور پشتونوں کا مسکن ہے لیکن ان لوٹوں کی وجہ سے ہمارے سر بھی شرم سے جھکنے پر مجبور ہوجاتے ہیں یہاں سینٹ اور الیکشن کے وقت ممبران اور سیاسی رہنماوں کی منڈی لگ جاتی ہے اس صورتحال میں عوام کو شعوری طور پر بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنا ووٹ باضمیر اور سیاسی طور پر اپنے نظریے پر سختی کے ساتھ کھڑے رہنے والوں کوووٹ دیکر انکو ہمیشہ کیلئے مسترد کردیں تاکہ بلوچستان کے حوالے سے پایا جانے والا غلط تاثرکا خاتمہ ہوسکے ۔انہوں نے الیکشن کمیشن اف پاکستان کے جانب سے دسمبر کے پہلے ہفتے میں الیکشن شیڈول جاری کرنے کے عندیہ کا بھی خیر مقدم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں