ٹراما سینٹر میں داخل مریضوں کو صحت کی معیاری خدمات فراہم کی جائیں، سیکرٹری صحت بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے سنڈیمن صوبائی ہسپتال کوئٹہ میں ٹراما سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران ایم ایس سنڈیمن صوبائی ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی اور ٹراما سینٹر کی ٹیم موجود تھی۔ منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر نے سیکرٹری صحت کو ٹراما سینٹر کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ سیکرٹری صحت نے بھی مریضوں کی عیادت اور ان کے تیمارداروں سے ملاقات کی۔سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے ا س موقع پر کہا کہ ٹراما سینٹر میں داخل مریضوں کو معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کی جائیں۔ ٹراما سینٹر مزید جدید طبی مشینری و آلات جلد فراہم کر دیے جائیں گے۔مریضوں کے رش کو دیکھتے ہوئے جلد ہی BMCH میں ٹراما سینٹر قائم کیا جائے گا اور مستقبل قریب میں شیخ زید ہسپتال میں ٹراما سینٹر کے قیام کا منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ انفیکشن پریونشن کنٹرول کے پروٹوکول کی سختی سے نافذ العمل کیا جائے۔ ٹراما سینٹر کے طبی فضلے کو ڈبلیو ایچ او کے طریقہ کار کے مطابق انسٹریٹر میں جلانے کے لیے بھجوایا جائے اور اس کا باقاعدگی سے ریکارڈ رکھا جائے۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت بلوچستان نے مینجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر اور عملے کی کارکردگی کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں