تربت سے لاپتہ مشکے کا رہائشی نصیر احمد بازیاب

تربت (نمائندہ انتخاب ) مشکے سے تعلق رکھنے والے نصیر احمد ولد فقیر محمد بازیاب ہوگئے انہیں 7مئی 2023کو کیچ کے علاقہ ناصر آباد سے لاپتہ کیاگیا تھا ، حق دو تحریک بلوچستان کے سابق مرکزی وائس چیئرمین یعقوب جوسکی کے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ نصیر احمد ولد فقیر محمد جس کا تعلق مشکے سے ہے جنہیں7-5-2023کو ناصر آباد سے جبراً لاپتہ کیا گیا تھا وہ ایک زمیاد گاڑی کا ڈرائیور ہے جو بارڈر کے کاروبار میں منسلک تھے مگر کل کے پُر امن احتجاجی ریلی کے بعد نصیر احمد کے لواحقین کو فون کر کے اُن کے حوالے کیا گیا، بحفاظت بازیاب ہوکر گھر جانے سے پہلے وہ حق دو تحریک بلوچستان کے سابق مرکزی وائس چئیرمین یعقوب جوسکی سے ملے اور نیک دعا¶ں میں یاد کیا اور دعا کی اللہ پاک باقی اسیران کو بھی خیریت سے آزاد کرائیں، اس دوران یعقوب جوسکی نے کہا کہ ہم تمام اداروں کے سربراہان سے یہی گزارش کرتے ہیں کہ وہ تمام لاپتہ افراد کو خیرسگالی کے طور پر رہا کریں اور اگر کوئی کسی بھی کریمنل کیس میں مطلوب ہے تو انہیں قانون و آئین کے مطابق عدالتوں میں پیش کرکے مقدمات چلائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں