جہالت، غربت، بیروزگاری اور انتہا پسندی نے بلوچستان کے عوام کی زندگی اجیرن بنادی، ڈاکٹر مالک
خضدار (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ جمہوریت کا تسلسل اور شفاف انتخابات عوام کو ایماندار اور باکردار قیادت فراہم کرنے کا موقع دیتا ہے۔ جہالت، غربت، بیروزگاری اور انتہا پسندی نے بلوچستان کے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے جس کیخلاف نیشنل پارٹی برسرپیکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرخ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا جلسہ عام سے سابق صوبائی وزیر سردار اسلم بزنجو سابق سینیٹر میرکبیر محمد شہی رجب علی رند اسلم بلوچ حمید ایڈوکیٹ رحیم کرد خورشید رند شکیل بلوچ اشرف علی مینگل امین دوست بلوچ نادر بلوچ عبدالوہاب غلامانی سور جتک سردار حیات ساجدی خدابخش بلوچ ماچھی خان ریاض شاہوانی اور دیگر نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں خضدار کو امن اور کرخ کو بجلی فراہم کی۔ کرخ کے عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ اب پیغام رسانوں کے ذریعے ووٹ دیکر اپنے بچوں کا مستقبل خراب نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ روایتی طرز سیاست اور قبائلی دشمنیاں نے علاقے کو پسماندہ رکھنے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ اسی طرح جہالت دوسرا اہم مسئلہ ہے جس کے خاتمے کےلیئے ہم نے ڈھائی سال کے مختصر عرصہ میں یونیورسٹیاں اور میڈیکل کالجز بنائے دوبارہ برسراقتدار آکر تعلیم اور صحت شعبے پر خصوصی توجہ دیں گئے اور نوجوانوں کو روزگار دینے کے لیے ایسا میکنزم بناہینگے کہ نوجوانوں کو روزگار کے حصول کے لیئے ماوں بہنوں کے زیورات یا اپنے مال مویشی بیچ کر رشوت دینے کی ضرورت نہیں پڑیگی بلوچستان پبلک سروس کمیشن کو شفاف بناکر نوجوانوں کو میرٹ پہ روزگار فراہم کی جائے گئی ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ شفاف اور بروقت انتخابات کا انعقاد ضروری ہے تاکہ حقیقی سیاسی قیادت سامنے آکر قوم کو موجودہ بدترین سیاسی و معاشی پسماندگی سے نکال سکے۔