عارف علوی ایٹمی مملکت کی سربراہی کے اہل نہیں، فلسطین پر جاری بیان قابل مذمت ہے، غفور حیدری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) صدر پاکستان نے فلسطین کے ایک ریاستی فارمولے کا جو بیان دیا ہے اسکی مذمت کرتے ہیں۔ یہ بیان فلسطینی مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے یہ بیان محمد علی جناح اور ریاست پاکستان کے موقف کی بھی نفی کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت اس بات کا اہل نہیں کہ وہ ایک ایٹمی مملکت کا سربراہ رہے انہوں نے کہاکہ صدر پاکستان کو جلد از جلد اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونا چائیے۔اس بیان سے بحیثیت ریاست کے پاکستان کی بدنامی ہوئی انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان پی ٹی آئی کی باقیات سے ہے اور ابھی تک اسرائیل نواز پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں