ایران سے آنے والے 6 ہزار سے زائد افراد قرنطینہ میں ہیں: ایف آئی اے

اسلا م آ با د:ایف آئی اے کے مطابق ایران سے تفتان سرحد کے ذریعے اب تک 6 ہزار سے زائد افراد پاکستان آ چکے ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق پاکستانیوں کے ایران جانے پر پابندی عائد ہے جب کہ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ تمام ویزہ کیٹیگریز کو تفتان سے باہر جانے نہیں دیا جائے گا۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے اب تک 6 ہزار سے زائد افراد پاکستان آ چکے ہیں جب کہ ایران سے آنے والے 6ہزار سے زائد افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جو افراد قرنطینہ سینٹرز میں ہیں انھیں ڈاکٹرز کی جانب سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد ہی جانے کی اجازت دی جائے گی۔خیال رہے کہ ایران نے باقاعدہ طور پر 19 فروری کو کورونا وائرس کی تصدیق کی تھی جب کہ حکومت پاکستان نے 23 فروری کو ایران سے آمدروفت پر پابندی عائد کر دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں