گرفتاریاں اور جیلیں ہماری جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتیں، پی ٹی آئی

کوئٹہ(یو این اے )تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر سابق میئر ناظم رحیم کاکڑ سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے نام پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انشا اللہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کو چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پوری دنیا کے سامنے نشان عبرت بنائینگے جیل ایف آئی آر ز وغیرہ وغیرہ ہماری جدوجہد کا راستہ کسی صورت نہیں روک سکتی ہے ہماری آخری منزل ملک کو دنیا کے سامنے ایک باوقار ملک اورعوام کو غیرت مند قوم کی طرح چیئرمین عمران خان کی قیادت میں کرینگے عمران خان نے مردہ قوم کو زندہ اور باوقار بنانے کا عہد کیا ہوا ہے اس وقت عمران خان 25کروڑ عوام کوذہنی غلامی بزدلی بے غیرتی اور بے روزگاری اور مہنگائی کے دلدل سے نکالنے کے لیے جیل میں ہے اور مسلمانوں کا وقار جو اس وقت کرپٹ چوروں اور غلیظ حکمرانوں نے خراب کیا ہوا ہے اور ملک کے تمام نوجوان اس کی قیادت کرینگے انشا اللہ پوری اسلامی دنیا جوکہ قیادت نہ ہونے کی وجہ سے بے عزتی کی زندگی گزر رہے ہیں تحریک انصاف ایک انقلاب کا نام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں