تربت میں سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں گزشتہ رات تربت میں مبینہ طور پر سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک مقابلے میں چار افراد کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان میں سے ایک شخص مسمی بالاچ کی شناخت ہوئی ہے جو کہ CTD کی تحویل میں تھا اور اسے چند دن پہلے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے اسکا ریمانڈ لیا گیا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے بلوچستان میں محرومیوں میں اضافہ ہوگا، جس نے بھی کوئی جرم کیا ہے اسے عدالتوں میں پیش کیا جائے، بلوچستان بار کونسل اس طرح کے غیر قانونی عمل کی بھرپور مزمت اور حکومت بلوچستان، آئی جی پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس طرح کے غیر قانونی واقعات کی غیر جانبدارنہ تحقیقات ہونا چاہیے اور جو کوئی بھی اس طرح کے غیر قانونی و غیر آئینی عمل میں ملوث ہو ان کیخلاف قانونی کارروائی ہونا چاہیئے۔ بلوچستان بار کونسل اس طرح کے غیر قانونی عمل کی مذمت کرتے ہوئے بروز جمعہ 24 نومبر بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں