قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی۔ فائرنگ کا واقعہ کولک کاکوزئی میں ہوا جس میں عبدالودود اور محمد داو¿د زخمی ہوگئے ۔قلعہ عبداللہ، قلعہ عبداللہ کے علاقے کولک کاکوزئی میں بدوان آڈہ کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے جسے فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا فائرنگ کا واقعہ بعد نماز مغرب پیش آیا جب کلی کولک کاکوزئی کے رہائشی عبدالودود اور محمد داو¿د توت آڈہ سے گھر جا رہے تھے اور بدوان آڈہ کے مقام پر مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کی جس سے دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے اور انہیں فوری طور پر علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں