کوئٹہ، غیر قانونی میڈیکل لیبارٹریز کیخلاف کریک ڈاؤن،5سیل کردی گئیں

کوئٹہ:کوئٹہ میں انسانی جانوں سے کھیلنے والی غیر قانونی میڈیکل لیبارٹریز کے خلاف محکمہ صحت نے کریک ڈاؤن شروع کردیاپہلے روز بغیر این او سی کے کام کرنے والی پانچ لیبارٹریز سیل کردیں۔محکمہ صحت کی جانب سے قائم بلوچستان لیبارٹریز ریگولیٹری اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد انور نے بتایا کہ حکومت بلوچستا ن نے کوئٹہ میں قائم غیر قانونی لیبارٹریز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہے اور اسی سلسلے میں منگل کی شام کوئٹہ کے جناح روڈ،فیض محمد روڈ اور پٹیل روڈ پر غیر قانونی لیبارٹریز کے خلاف کارروائی پانچ لیبارٹریز سیل کردی گئیں، ڈاکٹر محمد انور نے بتایا کہ شہر میں متعدد لیبارٹریز غیر قانونی طور پر کام کررہی ہیں، لیبارٹریز میں حکومتی ایس او پیز پر بھی عمل نہیں کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں