اعظم نذیر تارڑ قائمہ کمیٹی پاور کے نئے چئیرمین مقرر

اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین سیف اللہ ابڑو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو کمیٹی کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو کمیٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹا کر مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو کمیٹی کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹر بہرمند تنگی، سینیٹر منظور کاکڑ نے اعظم نذیر تارڑ کے حق میں ووٹ دیا، سینیٹر ثنا جمالی، سینیٹر دلاور خان بھی اعظم نذیر تارڑ کے حق میں رہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر سیف اللہ نیازی، سینیٹر فدا محمد، سینیٹر ہدایت اللہ، سیف اللہ ابڑو کے حق میں رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹ نے بلایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں