پاکستان اور ترکیہ کی سپیشل نیول فورسز کے مابین مشترکہ مشق ایلدز2023اختتام پذیر

استنبول،اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان اور ترکیہ کی سپیشل نیول فورسز کے مابین مشترکہ مشق ” ایلدز2023”استنبول میں اختتام پذیر ہو گئی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 10 دن تک جاری رہنے والی یہ مشق مختلف نوعیت کے روا یتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ آپریشنز پرمشتمل تھی ، دو طرفہ مشق ایلدز2023 کے دوران انسداد دہشت گردی، مغویوں کی بازیابی اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کی مشق کی گئی ، مشق ”ایلدز”پاکستانی اور ترکیہ کی بحری افواج کے مابین باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے ،مشترکہ مشق ایلدزسے دونوں ممالک کی مابین مشترکہ نیول آپریشنز کو فروغ حاصل ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں