پاکستان میں نئی سوچ اور طرز سیاست کی ضرورت ہے، بلوچستان کا اگلا وزیر اعلیٰ جیالا ہوگا، بلاول بھٹو
کوئٹہ ()چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشا اللہ بلوچستان کا اگلا وزیر اعلی جیالا ہوگا ۔ملک میں مہنگائی کا دروزہ پی ٹی آئی نے کھولا اس کے بعد مسلم لیگ ن نے مہنگائی لگائی جس کے بعد اسے اب مہنگائی لیگ کہا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوب اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ’’شوباز ‘‘ سیاست کو عوام پہچان چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی ملک میں ووٹ کو عزت دلائیگی ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نئی سوچ اور نئی طرز سیاست کی ضرورت ہے۔ آصف زرداری نے نفرت کی سیاست کو ختم کیا۔ میں موسمی جمہوریت پسند نہیں ہوں جب حکومت میں ہوں تب بھی جمہوریت کا تحفظ کرونگا اور جب اپوزیشن میں ہونگا تب بھی آئین کا تحفظ کرونگا 1973کا آئین شہید ذوالفقار علی بھٹو کا بنایا ہوا ہے ۔
Load/Hide Comments


