پانچ ماہ کے واجبات ہیں، ایک دو روز میں فنڈ نہ ملے تو ادارہ بند کردیں گے، ڈائریکٹر فائر سروسز بلوچستان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈائریکٹر فائر سروسز بلوچستان عبدالحق اچکزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرول پمپس مالکان نے فائر بریگیڈ کو تیل کی فراہمی بندی کردی۔ گزشتہ پانچ مہینوں سے تیل کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے، فیول کی مد میں فائر بریگیڈ پر 40 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ صوبائی حکومت فائر بیریگیڈ کو فنڈز فراہم نہیں کررہی ہے۔ ایک دو روز میں فنڈز نہیں ملے تو فائر بریگیڈ سروس بند کردیں گے۔
Load/Hide Comments