غلط پالیسیوں کی وجہ سے آٹے کا بحران جنم لے رہا ہے، فلور ملزمالکان

اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) فلور ملز مالکان نے کہا ہے کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے آٹے کا بحران جنم لے رہا ہے جس سے لاکھوں افراد متاثر ہوں گے۔ اس بحران کی تمام تر ذمہ داری محکمہ خوراک پر عائد ہوگی۔محکمہ خوراک کی بے جا مداخلت اور پابندیوں کی وجہ سے فلور ملیں کام کرنے سے قاصر ہیں جس کا نوٹس لیا جائے، عوام کو غیر معیاری گلی سڑی اور بدبودار گندم نہیں کھلا سکتے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ایکمشترکہ بیان میں کہا کہ محکمہ خوراک نے سبسڈی کو ختم کر دیا ہے اور اب 3900 روپے من گندم خرید کر 4700 روپے من فروخت کر رہا ہے جبکہ راولپنڈی ریجن کی فلور ملز کو اپنی ضرورت کی گندم کا پچیس فیصدپنجاب کے دور دراز اضلاع سے گندم خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں